20 جولائی 2015 - 02:11
ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ مثالی معاہدہ ہے: فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ دیگر بحرانوں کو حل کرنے کے لئے مثالی معاہدہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ دیگر بحرانوں کو حل کرنے کے لئے مثالی معاہدہ ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ایٹمی معاہدے کو ایسا معاہدہ قرار دیا ہے جو دنیا کے دیگر بحرانوں کے حل کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ویانا میں حاصل ہونے والا ایٹمی معاہدہ اس ضرورت پر تاکید کرتا ہے کہ یورپی یونین کو اس توانائی کا حامل ہونا چاہئے کہ وہ مختلف رجحانات کی حمایت کر سکے نیز جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے ان طاقتوں کے درمیان پل کا کام کرے کہ جن کے آپس میں تعلقات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ روس کے ساتھ بھی طاقت کے استعمال سے ہٹ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲